جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

9 مئی کے واقعات میں ملٹری کسٹڈی میں 102 افراد کی فہرست

9 مئی کے واقعات میں ملٹری کسٹڈی میں 102 افراد کی فہرست جیو نیوز نے حاصل کر لی۔

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے آج سپریم کورٹ میں 102 افراد کی تفصیلات پیش کی تھیں۔

گرفتار افراد کے ساتھ ان کے فوجی تنصیبات پر حملے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

فہرست میں جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں گرفتار 7 افراد بھی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ احسان، محمد عبداللہ، محمد ادریس فوجی تحویل میں ہیں۔

فہرست کے مطابق 27 افراد کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملے میں ملوث ہونے پر فوجی تحویل میں ہیں۔

مدثرحفیظ، جان محمد، عمران محبوب، علی افتخار، نعمان شاہ، عمار ذوہیب، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر اور دیگر افراد فوجی تحویل میں ہیں۔

فیصل ارشاد، بلاول حسین، حشر خان، حسن شاہکار، فہیم حیدر، ارزم جنید، اکرم عثمان، عبدالہادی، عبداللہ عزیز، عباد فاروق، داود خان، علی شان، عاشق خان اور سجاد احمد بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اکرم بھی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے پر فوجی تحویل میں ہیں۔

ملتان گیریژن پر حملے میں ملوث 5 افراد زاہد خان، خرم لیاقت، خرم شہزاد، اسحاق بھٹہ اور حامد علی فوجی تحویل میں ہیں۔

گوجرانوالہ گیریژن پر حملے میں ملوث 10 افراد محمد احمد، سفیان ادریس، عبدالستار، محمد وقاص، منیب احمد، محمد نواز، اشعر بٹ، محمد راشد، محمد انس اور راشد علی فوجی تحویل میں ہیں۔

آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث 8 افراد حمزہ شریف، امجد علی، محمد فرخ، سلمان، فہد عمران، محمد علی، شیخ لئیق احمد اور  عبدالجبار بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

میانوالی ایئر بیس حملے میں ملوث 5 افراد انور خان، بابر جمال، محمد بلال، فہیم ساجد اور احسان اللہ خان فوجی تحویل میں ہیں۔

بلوچ رجمنٹل سینٹر اور سی ایم ایچ ایبٹ آباد حملے میں ملوث عبدالرحمان، محمد فیصل اور یاسر امان فوجی تحویل میں ہیں۔

ایف سی فورٹ دیر اسکاوٹس پر حملے میں ملوث 14 افراد محمد الیاس، محمد سلیمان، سہراب خان، اسد اللہ، محمد ایاز، عمر محمد، عزت خان، داود خان، ہلمت خان، رئیس احمد، اعجاز الحق، اکرام اللہ، گوہر رحمان اور ذاکر حسین فوجی تحویل میں ہیں۔

اسی طرح پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث 7 افراد رحمت اللہ، شاہزیب، شاکر اللہ، عدنان احمد، یاسر نواز، سید عالم اور زاہد خان بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

بنوں گیریژن حملے میں ملوث 10 افراد سمیع اللہ، نیک محمد، خضر حیات، عزت گل، ثقلین حیدر ، خالد نواز، رحیم اللہ، امین شاہ، آفاق خان اور اکرام اللہ بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.