سابق وزیر ہوابازی اور پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے بجائے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کی سطح پر کمیشن بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کے طور پر واقعات پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، 9 مئی کے واقعات، لاہور اور جی ایچ کیو پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق چاہے ہماری جماعت سے ہو سزا ملنی چاہیے۔
Comments are closed.