منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

9 افراد سے جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کبھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے علیحدہ اور تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے اس ملک میں امن ہوگا، ذمہ داران سے درخواست ہے جتنی جلدی ممکن ہو ملک میں الیکشن کا اعلان کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے بعد جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، لکھ کر رکھ دیا ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.