کراچی میں 80 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول چُرانے والا مل کا مالک ہی نکلا۔
پانچ بینکوں سے چاول کے بدلے قرضہ لینے والے نند لال نے چاولوں کی چوری کا ڈرامہ رچایا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق نند لال 27 سے 29 مارچ تک چاول دوسرے گوداموں میں منتقل کرتا رہا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق بینکوں کی جانب سے چاول چوری کے خلاف 5 مقدمات درج کرائے گئے تھے۔
چوری اور جعلسازی میں ملوث ملزم نند لال اور اس کا ساتھی آکاش کمار فرار ہیں، جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments are closed.