بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے  جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔

وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.