بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عطاء اللّٰہ تارڑ کا خواتین کیساتھ پیش آئے افسوسناک واقعات کا نوٹس

مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ نے فیصل آباد میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے خواتین کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعات کا نوٹس لے لیا۔

عطاء اللّہ تارڑ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے فیصل آباد کے اسپتال میں جاکر اُن زخمیوں کی عیادت کی جو حالیہ واقعات میں زخمی ہوئے۔

اپنے ٹوئٹ میں عطاء اللّہ تارڑ نے کہا کہ اُنہوں نے فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، بیٹیاں پیدا کرنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا جس کا ملزم گرفتار ہے۔ 

عطاء اللّہ تارڑ نے دو اور واقعات کا نوٹس لیا جن میں سے ایک تیزاب گردی اور دوسرا زبردستی کی کوشش کا ہے، تمام ملزمان گرفتار ہیں، ان کےٹیسٹ کیس بنائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.