بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے نیب قوانین پر اعتراضات غلط ہیں، سعیدغنی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نیب قوانین پر اعتراضات غلط ہیں۔

نجی تعلیمی ادارے میں کمپیوٹر سائنس کی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے متنازع قانون سازی کی تھی، الیکشن قوانین پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ قانون سازی میں کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی، پیپلز پارٹی نیب قوانین پر 10، 12 سال سے اعتراض کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگائے جاتے تھے کہ کیسز ختم کرنے کے لئے نیب ختم کررہے ہیں، پی ٹی آئی خود اقتدار میں آئی تو محسوس کیا کہ کئی قوانین غلط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا غلط استعمال کیا گیا، اگر ترمیم ہوئی ہے تو صحیح ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، ان کے لوگوں نے خود کہا کہ بارودی سرنگیں بچھائیں۔

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ طلباء اپنی محنت سے نام روشن کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.