بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم سے MQM وفد کی ملاقات، گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی، ایم کیو ایم وفد نے وزیرِ اعظم سے ملاقات میں گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں وزیرِ اعظم نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں وفاقی وزیر امین الحق، وسیم اختر، کنور نوید جمیل بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیرِ اعظم سے ملاقات میں گورنر سندھ کی جلد تقرری اور معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.