اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔
وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔
Comments are closed.