بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

67 روپے کلو چینی مہیا کرنے کی بات بے بنیاد ہے، شوگرملز

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت پر کین کمشنر سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،67 روپے کلو چینی مہیا کرنے کی بات بے بنیاد ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ چینی کی پیداواری لاگت 105روپے ہوچکی ہے، پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پرچینی بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت بحران سے جس طرح نمٹ رہی ہے اس کے منفی اثرات ہونگے، ہم نے عدالتی حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے۔

 شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کا بحران مزید سنگین ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.