پڑوسی ملک بھارت میں ایک مرغی اس وقت مقامی توجہ کا مرکز بن گئی جب اس نے 6 گھنٹے میں 24 انڈے دیے۔
بھارتی ریاست کیرالہ کے گاؤں میں مرغی نے 6 گھنٹے کے دورانیے میں ایک ہی بار میں 24 انڈے دینے کے بعد پولٹری ماہرین کو حیران کر دیا ہے اور ماہرین نے اسے ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ہے جبکہ مرغی کو 24 انڈے دینے کی وجہ سے اسٹار کہا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت مرغی کے مالک نے اُسے لنگڑاتا ہوا دیکھا تو اُس کی ٹانگوں پر تیل لگایا جس کے بعد مرغی تیزی سے انڈے دینے لگی۔
مرغی نے تیز رفتاری کے ساتھ 6 گھنٹے میں 24 انڈے دیے جبکہ یہ خبر گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک نے سات ماہ قبل بینک کے قرض کی مدد سے اُسے خریدا تھا جبکہ پولٹری ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک نادر کارنامہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کرناٹک میں ایک مرغی نے کاجو کی شکل کے انڈے دے کر مقامی افراد کی توجہ حاصل کی تھی۔
Comments are closed.