بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں پاکستانی سفیر کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس جاکر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت مسلمان مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاون بند کرے۔

واضح رہے کہ سردار مسعود خان نے واشنگٹن پہنچنے کے بعد اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔

تاہم صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے موقع پر لی گئی رسمی تصویر ہی اس پورے عمل کو مکمل کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.