
سینیٹر فیصل جاوید کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق کہنا ہے کہ 425 ملین ڈالر سے زائد رقم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کروا دی گئی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 80 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں بھی 270 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت خزانہ کے اِن عظیم اقدامات پر بہترین ریسپانس مِلا ہے ۔
Comments are closed.