بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

40 ہزار ٹن چینی خریدنے کا ایک اور ٹینڈر جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے وزیراعظم پیکچ کے تحت 40 ہزار ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم پیکچ کے تحت مقامی شوگر ملز سے چینی کی خریداری کا آغاز کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے 40 ہزار ٹن چینی کا ایک اور ٹینڈر جاری کرتے ہوئے  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 16 مارچ تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لفافہ بند بولیاں 16 مارچ کو ہی کھولی جائیں گی، کارپوریشن نے آخری ٹینڈر کے تحت 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ذائع کے مطابق شوگر ملز نے 92 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.