بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن آج سے ہوگی

ملک بھر میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن آج سے ہوگی۔

این سی اوسی کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن 27 اپریل سے جاری ہے۔

50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ویکسی نیشن مراکز میں رمضان کے دوران دوشفٹوں میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں کی مرحلہ وار ویکسی نیشن جاری ہے، 10 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.