بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

300 سال میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا نایاب گلابی ہیرا

افریقی ملک انگولا میں کان کنوں نے ایک نایاب گلابی رنگ کا ہیرا نکالا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ 300 سال میں گلابی رنگ کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 170 قیراط کا گلابی ہیرا ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ہیرے کی کان سے نکالا گیا ہے۔

انگولا کی حکومت نے بھی اس تاریخی تلاش پر خوشی کا اظہار کیا ہے، یہ گلابی ہیرا بہت نایاب اور خالص اقسام میں سے ایک ہے۔

ہیرے کو ’Lulo Rose‘ کا نام دیا گیا ہے، فروخت سے قبل اس کی تراش خراش کی جائے گی جس میں ممکنہ طور پر اس کا آدھا وزن کم ہوجائے گا۔

لیکن اسی طرح کے گلابی ہیرے ریکارڈ ساز قیمتوں پر فروخت ہوتے ہیں۔

2017 میں ہانگ کانگ کے ایک آکشن کے دوران 59.6 قیراط کا گلابی ہیرا 7 کروڑ 12 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

دنیا میں یہ ہیرا اب تک کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والا ہیرا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.