بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی، پیرانو گوٹھ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرانو گوٹھ میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سکینہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے شوہر نے دھار آلے سے قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر جہانزیب نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں، مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔

مقتولہ کی بہن نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا ہوتا تھا، سکینہ 3 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم جہانزیب آلۂ قتل بھی ساتھ لے کر فرار ہوا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.