cougar hookup in louisiana gay byu hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Birmingham bbw hookups app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان کا حیرت انگیز ’آئینہ ساحل‘

جاپان کا چی چی بوگاہاما ساحل اپنی خوبصورتی کے وجہ سے بہت مشہور ہے کیونکہ یہاں پر سمندر کا پانی ہر منظر کو آئینوں میں نظر آنے والے عکس کی طرح دکھاتا ہے۔

اس حیرت انگیز آئینہ ساحل کی کئی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ جوق درجوق اس ساحل پر جا رہے ہیں۔ 

جاپان کے شہر مائیٹویو کے قریب واقع یہ ساحل کاگاوا کے علاقے  میں واقع ہے۔ 

اس ساحل کو راتوں رات انسٹا گرامرز نے ہزاروں تصاویر شیئر کر کے غیر معمولی شہرت کا حامل بنا دیا ہے، لیکن یہ کہانی 2016ء سے شروع ہوئی تھی۔

اس وقت مائیٹویو شہر کی انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں سے کہا کہ وہ شہر کی کچھ دلچسپ تصاویر شیئر کریں جسے ایک مقابلے میں شامل کیا جائے گا۔

جس کے بعد شہریوں کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں سے  ایک طالب علم کی شاندار تصویر نے دنیا بھر کو حیران کر دیا جس میں ساحل پر پانی میں نظر آنے والے  لوگوں، سورج اور آسمان کے عکس سے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے نچلی طرف کوئی شفاف آئینہ لگا ہوا ہے۔

یہ تصویر دیکھنے کے بعد چی چی بوگاہاما کی ویب سائٹ پر اس ساحل کی مزید تفصیلات اور خوبصورت تصاویر لینے کی تجاویز پیش کی گئیں اور اس طرح صرف چند دن میں 40 ہزار سے زائد افراد نے یہاں کی سیر کی اور ساحل پر یادگار تصاویر بنائیں۔

اس ساحل کو ’جاپان کی زویونی نمکین جھیل‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بولیویا میں موجود زویونی جھیل بھی اسی طرح کی عکسی خصوصیات رکھتی ہے۔ 

یہاں ایک دلچسپ اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شہر مائیٹویو کے بعض مقامی افراد بھی اپنے ہی ساحل کے ایک حصّے کی اس اہم خاصیت سے ناواقف تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.