hookup Hawleyville 4 foot by 8 foot solar panel hookup knoxville hookups hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، بارش کا پانی کہاں کہاں موجود؟

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی معتدل بارش صبح تک جاری رہی۔

شہر میں نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

سندھ اسمبلی روڈ پر سندھ ہائی کورٹ، سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے اور برنس روڈ جانے والے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔

اردو بازار کی گلیاں اور صدر کے علاقے میں عبداللّٰہ ہارون روڈ بھی زیرِ آب ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈیز اسپتال اور کیپری سنیما کے سامنے دونوں ٹریکس پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہاں، کتنی بارش ہوئی؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس شارعِ فیصل پر 12.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس پر 12، ناظم آباد میں 10.5، نارتھ کراچی میں 3، اورنگی ٹاؤن میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ڈیفنس فیز ٹو میں 11.3، قائد آباد میں 2، سعدی ٹاؤن میں 3.9، گلشنِ حدید میں 3، سرجانی ٹاؤن 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کیماڑی میں 2.5، گڈاپ میں 1.2 اور گلشنِ معمار میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی راجستھان اور شمال مشرقی سندھ پر موجود ہے۔

اس ہوا کے کم دباؤ کے تحت آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران سندھ کے شہروں نواب شاہ، خیر پور، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.