بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا ملا جلا آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40025 کی سطح پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 236 روپے 2 پیسے کا ہو گیا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب راتوں کو سیاسی صورتِ حال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.