ریلوے انتظامیہ نے 30 سے زائد مسافر ٹرینیں اور ان کی ڈائننگ کاریں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر تیار کر لئے۔ تین ماہ قبل ریلوے نے 32 ٹرینوں میں سے صرف 2 ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی منظوری دی تھی۔
تین ماہ قبل ریلوے نے 32 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر طلب کئے تھے، نجی شعبے نے 32 کے بجائے17 ٹرینوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
ریلوے حکام نے15 کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے صرف 2 ٹرینیں نجی شعبے کو الاٹ کیں، اب ایک بار پھر ریلوے نے 30 سے زائد مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر تیار کر لئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں کو بھی نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.