بھارتی دارالحکومت دہلی میں 30 انڈوں اور نوڈلز سے بنے رول کو صرف 20 منٹ میں ختم کرنے پر بھاری بھرکم معاوضہ انعام کے طور پر دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے ایک ٹھیلے والے نے دنیا کا سب سے بڑا 10 کلو کا ’کاٹھی رول‘ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے ماڈل ٹاؤن 3 میں ایک ریڑھی والے نے اپنے 10 کلو کے رول کو 20 منٹ میں ختم کرنے پر 20 ہزار کا معاوضہ بطور انعام رکھا ہے لیکن شرط ہے کہ یہ رول 20 منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔
اس رول میں 30 انڈوں، نوڈلز اور مختلف اقسام کی چٹنیوں کا استعمال کیا گیا ہے، اس رول کو بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک وقت میں کوئی نہیں کھا سکتا، اس رول کو 20 منٹ میں ختم کرنا ایک چیلنج ہے۔
اس رول کے بنانے والے کی جانب سے یہ کھلا چیلنج رکھا گیا ہے، جو چاہے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اسے 20 منٹ کے اندر اگر ختم کر لیتا ہے تو اسے 20 ہزار کا انعام دیا جائے گا۔
Comments are closed.