بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

3 ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحہ لاہور پہنچی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا۔

فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹورنامنٹ مختصر کردیا گیا تھا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے بنگلہ دیش میں تین…

ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا لیکن فلائٹس دستیاب نہ ہونے کے باعث ٹیم کی واپسی جلد ممکن نہ ہوئی۔

بنگلا دیش میں ہونے والے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.