بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

3 ماہ کے بچے کا خون سفید، ڈاکٹرز حیران رہ گئے

بھارت میں تین ماہ کے بچے کے خون کا سفید رنگ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے، بچے کو نمونیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

بھارت کے شہر جے پور کے جے کے لون اسپتال میں علاج کیلئے آنے والا بچہ ڈاکٹروں کے درمیان موضوع بحث بن گیا کیونکہ مذکورہ بچے کا خون لال کے بجائے سفید رنگ کا ہے ۔

صحت مند انسانی جسم میں آر بی سی اور ڈبلیو بی سی دونوں پائے جاتے ہیں لیکن بچے کی اس بیماری کے بعد یہ تحقیقی مسئلہ بھی بن گیا ہے کہ آخر انسانی خون کا رنگ سفید کیسے ہوسکتا ہے اور یہ بچہ اب تک زندہ کیسے ہے۔

اس حوالے سے اسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ریئر ڈیزیز سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ اس بچے میں خون کی نمایاں کمی پائی گئی تھی جس پر خون کا نمونہ لیا گیا تو لیبارٹری ٹیسٹ میں بچے کا خون سفید پایا گیا۔ بچے کے خون کے مزید سیمپل لے لئے گئے ہیں جس پر تحقیق کی جا رہی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.