عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ 3 قسم کے لوگ تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں، پی ٹی آئی لیڈرز جس راستے سے سیاست میں آئے، اسی راستے سے انہیں باہر کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت 3 قسم کے لوگ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، ایک وہ لوگ ہیں جو مخلص ہیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ دوسرے وہ لوگ ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، تیسرے وہ لوگ ہیں جن پر دیرینہ پارٹی کارکن حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئے؟
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ کسی اور کے حکم پر آئے ہیں، کسی اور کے اشارے کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.