جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابات: ملکی مبصرین و میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے ایس او پیز جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراسلے کے ذریعے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔

جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.