وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تین سال میں ڈالر 50 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا، عمران خان کہتا تھا ڈالر اوپر جاتا ہے تو سمجھو حکمراں چور ہے، اب آپ بتائیں کون چور اور کون ڈاکو ہے؟
مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں مظاہرہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آٹا، چینی چورو ہماری جان چھوڑو، غریبوں کو رہنے کا حق دو، تم جلد جاؤ گے، تم گھبرانا نہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان میں دھرنے ہورہےہیں، جب تک یہ حکمراں رہیں گے، لوگوں پر اسی طرح ظلم ڈھاتے رہیں گے، جب تک یہ رہیں گے لوگوں کو سکون نہیں ملے گا، مہنگائی اور ظلم سے بلاول نجات دلائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آٹا اور چینی کی قیمتیں ڈبل سے بھی زائد ہو گئی ہیں، حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں ہے۔
Comments are closed.