hookup Illinois hookup Cresskill New Jersey daty hookup hookup hotshot mature arduino led hookups best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرے

ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر نکل آئی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام سمیت حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہوئے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سندھ میں اور جماعت اسلامی نے پشاور میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا۔

مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں اپوزیشن نے دہائی دینا شروع کردی، کراچی سے خیبر تک اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

وزیراعظم کوششیں کررہے ہیں، کیا ہوا جو نتائج نہیں مل رہے اور پاکستان کوئی مغربی ملک ہے جہاں کارکردگی نہ دکھانے پر جواب دینا پڑے۔

پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام سمیت حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا، نعروں کی گونج میں ریلیاں نکالیں، جلسوں کا پنڈال سجالیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو ان نالائقوں، نااہلوں، اداروں کو تباہ کرنے والے حکمرانوں کے ہاتھ یرغمال نہیں رہنے دیں گے۔

لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ن لیگ کے سعد رفیق نے حکومت کو معاملات صحیح رکھنے اور دوسری صورت میں گھر جانے کی وارننگ دے دی۔

ایمپریس مارکیٹ کراچی میں بھی مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف، نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حکومت کو عوام کے منہ سے نوالہ کھینچنے، کا ذمے دار قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تین سال…

پیپلز پارٹی کے جیالے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، کراچی کے علاقے لانڈھی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سڑکوں پر نکل آئے۔

جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے پشاور میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا، ملک بھر میں پی ڈی ایم کے کارکنوں نے حکومت کو ملک کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈالنے اور بے روزگاری کا طوفان برپا کرنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے حکومت کو معاشی پالیسیاں درست کرنے یا دوسری صورت میں گھر جانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.