بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

29 رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، پروفیسر جاوید اقبال

جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 29 رمضان المبارک اتوار، یکم مئی کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اتوار کی شام جب سورج غروب ہوگا تو وہ 6.7 ڈگری پر ہوگا اور دوربین سے بھی نہیں دیکھا جاسکے گا، چاند نظر آنے کے لیے 8 ڈگری ہونا چاہیے، لہٰذا پاکستان کے کسی بھی حصے میں اتوار کو چاند نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی لیے عید کا چاند پیر دو مئی کو نظر آئے گا اور پورے 30 روزے ہوں گے۔

پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق یکم شوال یعنی عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.