جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

26 کے بعد اور کچھ نہیں 27 مارچ ہوگا: چوہدری محمد سرور

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ 26 مارچ کے بعد 27 مارچ ہو گا اور کچھ نہیں ہو گا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں کچھ نہ کر سکنے والی اپوزیشن مارچ میں بھی ناکام ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 2023ء تک مارچ آتے اور جاتے رہیں گے، حکومت قائم رہے گی، اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اعتبار ہے، نہ ہی ان میں اتفاق ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے لیے اوپن بیلٹ سے ووٹ چوری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتیں اور عوام بھی حکومت کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.