اژدھوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگہداشت کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا کام ہے اور کبھی کبھی تو یہ کام انسان کو مصیبت میں بھی بھی پھنسا دیتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا کیلی فورنیا کے ایک چڑیا گھر میں جہاں پر 20 فٹ لمبے اژدھے نے اپنی نگرانی پر مامور چڑیا گھر کے ایک کارکن کو ڈس لیا، جس کے بعد وہ اپنا ہاتھ پکڑ کر بیٹھ گیا۔
اژدھے کی جانب سے اپنے نگران کو ڈسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے، جبکہ سب سے پہلے اسے کیلی فورنیا میں بنے سانپوں کے ایک چڑیا گھر کے نگران نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
چڑیا گھر کے نگران کو اژدھے کی جانب سے ڈسنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ اس مادہ اژدھے کے انڈے اٹھانے کی بار بار کوشش کر رہا تھا۔
اپنے انڈوں کو محفوظ کرنے کے لیے اس اژدھے نے چڑیا گھر کے نگران کو متعدد بار ڈسا۔
Comments are closed.