بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ ختم، محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ ختم ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی سندھ میں تیز بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ ختم ہونے کے باعث کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان 3 دنوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.