بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روی شاستری کورونا کے شکار، قرنطینہ اختیار کرلیا

دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سپورٹ اسٹاف کے 3 ممبران اور روی شاستری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام افراد کورونا سے متعلق تمام ضروری احتیاطی اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے حال ہی میں اپنی کتاب

بی سی سی آئی نے بتایا کہ روی شاستری کے علاوہ دیگر جن افراد نے قرنطینہ اختیار کیا ہے ان میں بولنگ کوچ بھرت ارون، فیلڈنگ کوچ آر سری دھر اور فزیوتھیراپسٹ نیتن پٹیل شامل ہیں۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ان تینوں افراد کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوا تھا اور تینوں اس وقت اپنے ہوٹل کے کمرے میں ہیں جبکہ میڈیکل ٹیم کی جانب سے ان کے کورونا کی منفی رپورٹ کی تصدیق آنے تک وہ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سفر بھی نہیں کر سکیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.