بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

16 لوگوں کی بینائی جانے پر ملتان میں نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا

16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے  کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ ملتان میں نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی 4 رکنی ٹیم نے ملتان میں نجی اسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا،  ڈاکٹر و عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔

ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کروانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  گذشتہ روز ملتان میں ایک ڈاکٹر سے آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، کئی مریضوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ آپریشن کے بعد بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں۔

ملتان کے نجی اسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کروانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

نجی اسپتال کے ڈاکٹر حسنین مشتاق نے جیونیوز کو بتایا کہ آپریشن میں کوئی غلطی نہیں، ان افراد کی بینائی انفیکشن سے متاثر ہوئی ہے۔

اس اسپتال میں پہلی مرتبہ آنکھوں کا آپریشن کیا گیا تھا، جبکہ علاج کروانے والے لوگ نہایت غریب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.