محکمہ موسمیات نے لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا جبکہ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.