وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک گھنٹے میں ناصر حسین شاہ کی آواز کی تصدیق کراسکتاہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آ ج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلد ویڈیو کی تہہ تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی سے بات کرنے والے چاروں ایم این ایز کا پتا چل گیا ہے، لیکن چاروں اراکین سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور علی حیدر گیلانی کی مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آئی تھی۔ جس میں مبینہ طور پر علی حیدر گیلانی کے مطالبے پر ناصر حسین کی آواز میں کہا گیا کہ بھائیوں کے کام ہوجائیں گے۔ وہ چار پانچ اوپر کرادیں گے۔
Comments are closed.