ایک لاکھ تماشائیوں پر 11 آسٹریلوی کھلاڑی بھاری پڑ گئے، فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے شکست کا ذائقہ چکھا دیا۔
آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
نہ بیٹنگ، نہ بولنگ، نہ فیلڈنگ چلی، نہ روہیت شرما، نہ ویرات کوہلی اور نہ محمد شامی کچھ بھارت کے کام نہیں آیا۔
آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف ہنستے کھیلتے حاصل کر لیا۔ پوری بھارتی ٹیم نے فائنل میں اتنے چوکے چھکے نہیں لگائے جتنے اکیلے ٹریوس ہیڈ نے لگائے۔
ٹریوس ہیڈ نے چار چھکے اور 14 چوکے لگائے، بھارت کی پوری ٹیم نے 13 چوکے اور تین چھکے لگائے۔
ویرات کوہلی پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ اپنے بیان میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ کھیل میں اس سے اطمینان بخش کچھ نہیں کہ آپ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو خاموش کروادیں۔
Comments are closed.