اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی صورتِ حال سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔

سوشل میڈیا پر شیخ رشید نے پیغام لکھا ہے کہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے بے خبر حکومت فضا میں معلق ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.