اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

عمران خان جاتے جاتے ملک کیلئے بارودی سرنگیں بچھا گئے: سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایک آئینی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنایا جا رہا ہے، عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ملکی مفادات کا سودا کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریٹ قرار دے دیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کر دیے، ان کو الیکشن کمیشن اور میڈیا سب برے لگتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں وہ غیر آئینی کام کر کے حکومت میں آ سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.