اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

عمران خان نے 105 ملین روپے کے تحائف 38 ملین دیکر اپنے پاس رکھے: سربراہ پلڈاٹ

سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دوران ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں احمد بلال محبوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔

نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے، پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے۔

احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.