پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ پہلے بھی ویڈیوز آتی رہی ہیں، یہ کوئی نئی ویڈیوز نہیں۔
2018ء کے سینیٹ کے انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ کے انتخابات میں ہمارے 20 ارکان بکے جنہیں فارغ کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو کی انکوائری کرائی جائے گی، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔
فیصل جاوید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ سے ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، اس لیے چاہتے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو، سیکریٹ بیلٹنگ میں ہمیشہ سے ووٹ بکتا رہا ہے۔
Comments are closed.