boyne tannum hookup rules arduino led hookups dog screening hookup to laptop cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ کس ’نمبر ون کرکٹر‘ کی تصویر ہے؟

سوشل میڈیا پر متحرک معروف شخصیات عام طور پر مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ پوسٹس روزمرہ روٹین پر مبنی ہوتی ہیں تو کبھی بچپن کی یادیں تازہ کرتی پوسٹس بھی شیئر کی جاتی ہیں۔

معروف شخصیات کی فیملی کی جانب سے بھی شیئر کی جانے والی پوسٹس مداحوں میں خوب مقبول ہوتی ہیں۔

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

ایسی ہی ایک پوسٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر قومی کپتان کی نوعمری کی تصویر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماہِ صیام میں مدینہ منورہ چلے گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا۔

بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر ماں باپ کا بچہ اُن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو ۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.