جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

یہ سیاست دان نہیں یہ پی ٹی آئی کی آر ایس ایس ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ سیاست دان نہیں یہ پی ٹی آئی کی آر ایس ایس ہے۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پولیس والے عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے گئےجن پر تشدد کیا گیا۔

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے اداروں کے خلاف عام شہریوں کو لا کھڑا کیا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بھی سارے تماشے بھگتے، کبھی روئے نہیں، عام آدمی کے لیے اور پاکستان جبکہ عمران خان کے لیے اور پاکستان ہے۔

امریکا میں ڈیموکریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک ٹرم کے لیے نااہل کیا تھا، دو اداروں کا معاملہ ہے ایک الیکشن کمیشن دوسرا سیشن کورٹ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیشن کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن نہیں ہوئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بچے بچے کو پتا ہے عمران خان نے توشہ خانہ سے کیا کیا چوری کیا، یہ خود کو قانون، آئین اور عدالت سے بالا سمجھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.