جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ بطور سنگل بنچ بھی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

دہشتگردی دفعات کے تحت کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

پولیس کےزمان پارک آپریشن کے خلاف درخواستوں پرسماعت جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.