وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے پیسے کماتے ہیں اور وفاق اسے تقسیم کرتا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ مائی باپ ہیں جو پیسے بھیجتے ہیں اور حساب لیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ صوبوں کو حق پہنچتا ہے کہ جو وہ پیسے وفاق کو دیتےہیں وہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی سے تعلق نہ رکھنے والا وفاقی وزیر کراچی وائسرائے کی صورت آتا ہے، اُن کے ذہن میں ہوا بھری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوجائے گی،کبھی یہ عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں اور کبھی گورنر راج کی بات کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومت ختم ہوگئی اور کے پی میں بھی بلدیاتی انتخاب نہیں کرائے گئے، تو اب اِنہیں سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا مطالبہ زیب نہیں دیتا۔
Comments are closed.