پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آنے کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔
Comments are closed.