پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یکطرفہ قانون سازی کر کے الیکشن کروانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ای وی ایم سے الیکشن مینج کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یکطرفہ قانون سازی کر کے الیکشن کروانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کیس پاناما کا تھا سزا اقامے پر ہوئی، جس سے ٹرائل متنازع بنا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کے لیے جتنے مواقع ملے، اس پر ان کا نام گنیز بک میں آنا چاہیے۔
اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2017 سے ابھی تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کوئی کام ہی نہیں کیا۔
Comments are closed.