بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز، قومی ٹیم کی ٹریننگ

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

ویمن ورلڈکپ کوالیفائرز 21 نومبر سے 5 دسمبر تک ہرارے میں ہوگا۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ چکی ہے۔

جمعرات کو قومی خواتین ٹیم نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا جس میں پلیئرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مختلف ڈرلز کیں۔

پاکستانی ٹیم کل آئرلینڈ ویمن ٹیم کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.