متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی۔
ابوظبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اماراتی ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ شیخ عبدﷲ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا۔
قرض کی واپسی کی ڈیڈ لائن 19 اپریل تھی، اب اس میں توسیع کی گئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باعث درپیش خطرات سے آگاہ کیا ۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغان امن عمل سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔
Comments are closed.