jenny bikini south american brides alice facebook profiles thai prostitute date in girls the most beautiful girl in the philippines sexyfatgirls hurry up in chinese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یو اے ای کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا، سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمٰن

سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں سینئر اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اسپن اٹیک میں ورائٹی ہے میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل اسپنرز پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عبدالرحمٰن نے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق کہا ہے کہ  اسپنرز نے اچھا پرفارم کیا تو ورلڈکپ میں کسی ٹیم کو ہرانا مشکل نہیں ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ یو اے ای میں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے اچھی ہیں، میں وہاں بہت کھیلا ہوں اسپنرز کو فائدہ ہوتا ہے اور یہ کنڈیشنز پاکستان کو فائدہ پہنچائیں گی۔

عبدالرحمٰن نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے اس سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے مختلف کمبی نیشن آزمائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والی سیریز کا ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے اور جب آپ جیت جاتے ہیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، مورال بلند ہوتا ہے سیریز جیتیں اور کمبی نیشن بنائیں۔

عبدالرحمٰن نے کہا کہ ٹیم سوچ سمجھ کر ہی منتخب کی گئی ہو گی سب کھلاڑیوں کو یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ابھی سے تبدیلی کی بات نہیں کرنی چاہیے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پتہ چل جائے گا ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.